پیسہ کمانے کے صرف دو بنیادی طریقے ہیں، اور آج میں آپ کو یہی دو طریقے بہت آسان الفاظ میں بتانے والا ہوں۔دنیا میں موجود بڑی بڑی کمپنیاں اور اربوں ڈالر کمانے والے کاروبار کسی نہ کسی شکل میں انہی دو طریقوں پر کام کر رہے ہیں۔
پہلا طریقہ ہے: لوگوں کی ضرورت بن جاؤ۔
آسان لفظوں میں، آپ یا آپ کی product لوگوں کی ایسی بنیادی ضرورت بن جائے کہ انہیں ہر حال میں آپ کی product یا service لینی ہی پڑے۔
مثال کے طور پر کھانا پکانے کے لیے cooking oil کو ہی دیکھ لیں۔ ہماری روزمرہ زندگی میں یہ اتنا عام استعمال ہو چکا ہے کہ بہت سے گھروں میں اس کے بغیر کھانا پکانے کا تصور ہی مشکل ہے۔ جب کوئی product لوگوں کی ضرورت بن جائے تو پھر آپ کو ہر وقت customer کے پیچھے بھاگنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ customer خود آپ کو تلاش کرتا ہے، کیونکہ اسے آپ کی product چاہیے۔
لیکن دوسرا طریقہ اس سے تھوڑا مختلف اور مشکل ہے۔
دوسرا طریقہ ہے: مارکیٹ میں اپنی product کی ضرورت پیدا کر دو۔
یہ کام آسان نہیں ہوتا، کیونکہ شروع میں لوگوں کو اس product کی ضرورت محسوس ہی نہیں ہوتی۔ آپ کو انہیں سمجھانا پڑتا ہے کہ یہ چیز ان کی زندگی کو کیسے آسان، بہتر یا آرام دہ بنا سکتی ہے۔
لیکن جب ایک دفعہ لوگوں کے ذہن میں اس product کی ضرورت پیدا ہو جائے، تو پھر یہی product بہت بڑا کاروبار بن سکتی ہے۔
کبھی سوچا تھا کہ پانی بھی پیسوں سے خریدا جائے گا؟وہی پانی جو قدرت نے ہمیں ہر جگہ دیا، وہی پانی جو پہلے لوگ مفت پیا کرتے تھے، ایک وقت آیا کہ اسے bottles میں pack کر کے mineral water کے نام سے بیچا جانے لگا۔ذرا تصور کریں، جب پہلی مرتبہ کسی نے یہ idea پیش کیا ہوگا کہ "ہم پانی کو bottle میں بند کر کے بیچیں گے"، تو شاید بہت سے لوگوں نے مذاق اڑایا ہوگا۔
لیکن آج؟
دنیا کے تقریباً ہر حصے میں bottled water ایک بہت بڑا کاروبار ہے۔یہی کاروبار کی اصل طاقت ہے۔یا تو ایسی چیز بناؤ جس کی لوگوں کو پہلے ہی ضرورت ہے، یا پھر ایسی چیز بناؤ جس کی ضرورت لوگوں کو ابھی محسوس نہیں ہو رہی، لیکن آپ انہیں یہ سمجھانے میں کامیاب ہو جاؤ کہ انہیں اس کی ضرورت ہے۔
اور یہاں ایک بہت بڑا سبق چھپا ہے۔ہر کامیاب business صرف product نہیں بیچتا، وہ یا تو ضرورت پوری کرتا ہے یا ضرورت پیدا کرتا ہے۔اگر آپ business شروع کرنا چاہتے ہیں تو صرف یہ مت سوچیں کہ "میرے پاس product کیا ہے؟"
یہ سوچیں:
"لوگوں کو اس کی ضرورت کیوں پڑے گی؟"
اور اگر آج انہیں ضرورت نہیں ہے، تو میں انہیں یہ کیسے سمجھا سکتا ہوں کہ میری product ان کی زندگی میں کیا value پیدا کرے گی؟کیونکہ جس دن آپ نے لوگوں کی ضرورت سمجھ لی، اس دن آپ نے صرف product نہیں بنائی، آپ نے business بنانے کا راستہ تلاش کر لیا۔