(+92) 319 4080233
کالم نگار

عائشہ ملک بنت یعقوب

عائشہ ملک بنت یعقوب

پروفائل | تمام کالمز
2026/09/05
موضوعات
قرآن مجید کے راز
دل کو راضی رکھنے کا نسخہ:
وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ غُرُوبِهَا وَ مِنْ انَائِ اللَّيْلِ

فَسَبِّحْ وَأَطْرَافَ النَّهَارِ لَعَلَّكَ تَرْضُى (130)

اور سورج کے نکلنے اور ڈوبنے سے پہلے اپنے رب کی حمد کے ساتھ تسبیح بیان کر، اور رات کی کچھ گھڑیوں میں اور دن کے اول اور آخر میں تسبیح کرتا کہ تجھے خوشی حاصل ہو۔ سورہ طہ آیت 130۔

ہم زندگی میں اپنے بہت سارے مسائل کے لیے اکثر پریشان رہتے ہیں۔ کبھی بیماریوں کی وجہ سے، تو کبھی رزق کی تنگی، کبھی کسی نہ محسوس کن بے سکونی کی وجہ سے۔

زندگی میں جتنی بھی پریشانیاں ہوں ان میں سب سے بڑی پریشانی دل کے سکون کا نہ ہونا ہوتا ہے۔ قرآن مجید سے ہمیں اس مشکل ترین شے کو حاصل کرنے کا بہت آسان سا لیکن ایسا قیمتی نسخہ ملتا ہے کہ جس کے کرنے کی وجہ سے زندگی میں برکت آجاتی ہے۔

دل راضی ہو جاتا ہے۔ کام آسان ہو جاتے ہیں، تقدیریں بدل جایا کر تیں ہیں، وہ کام ایسا ہے کہ بڑے بڑے اللہ کے نبیوں نے کیا ہے۔ وہ کام بھلا کیا ہے ؟ اللہ تعالیٰ کی حمد کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی تسبیح بیان کرنا۔ جب یونس پہ علیہ السلام کو مچھلی کے پیٹ میں ڈالا جاتا ہے تو ان کی تسبیح کی پختہ عادت کی وجہ سے انہیں وہاں سے باہر نکال لیا جاتا ہے اور ساتھ ہمیں خبر دی جاتی ہے کہ سن لو ! اگر وہ تسبیح نہ کرتا تو قیامت کے دن تک مچھلی کے پیٹ میں رہتا تو تسبیح کی وجہ سے ان کی تقدیر بدل جاتی ہے۔

موسیٰ علیہ السلام کو جب رسالت ملتی ہے تو وہ ساتھ ہی اپنے بھائی کا ساتھ مانگ لیتے ہیں اور اس کی وجہ یہ بتاتے ہیں کہ اس لیے تا کہ اے رب ! ہم مل کر تیری تسبیح بیان کریں۔

ذکر یا علیہ السلام کو بیٹے کی خوشخبری ملتی ہے تو وہ تسبیح بیان کرنے لگتے ہیں۔ اللہ تعالی کے نبی داؤد علیہ السلام بھی تمام پرندوں، پہاڑوں کے ساتھ تسبیح کیا کرتے تھے۔ جب نبی ﷺ کو معراج پر لے جایا گیا تو حضرت ابراھیم علیہ السلام نے ہمیں جو پیغام بھیجا اس میں بھی تسبیح کا ذکر تھا۔

اور نبی ﷺ کی حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے محبت سے کون واقف نہیں ہے لیکن جب وہ آپ ﷺ سے عرض کرتی ہیں کہ گھر کے کام کاج سے وہ تھک جاتی ہیں تو انہیں غلام چاہیے " تو اس وقت پیارے ﷺ انہیں تسبیح عطا کرتے ہیں۔ کہ " پیاری بیٹی میں تمہیں اس سے بہتر شے بتاتا ہوں اور پھر آپ ﷺ یہ فرماتے ہیں کہ ہر نماز کے بعد 33 مرتبہ سبحان اللہ 33 مرتبہ الحمد لله ، 34 مرتبہ اللہ اکبر پڑھا کرو۔ یعنی ان کلمات سے کام آسان ہو جاتے ہیں، تھکن دور ہو جاتی ہے۔

پھر اس آیت میں اللہ تعالی نے نبی ﷺ ہم کو صبح و شام تسبیح کرنے کا حکم دیا اور جو آخر میں الفاظ فرمادیے اُس کے بعد ہمیں اور بھلا کیا چاہیے ؟

اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ان ان وقتوں میں تسبیح کرو تا کہ تمہیں خوشی حاصل ہو " لے جی ! بس یہاں بات ہی مکمل ہو گئی اس سے زیادہ آخر ہمیں کیا چاہیے ہو گا؟

سب کی خوشی کس میں ہے یہ اللہ تعالی کو علم ہے لیکن تسبیح ہر غم ، ہر بیماری کا علاج ہے۔ آپ کا پیارا اس دنیا سے چلا گیا ہے ، یا آپ کے دل کو ایسا غم آلگا ہے جو دور نہیں ہو پارہا تو آپ تسبیح پڑھنا شروع کر دیجیے۔

آپ کی زندگی میں ایک خوبصورت تبدیلی آنا شروع ہو جائے گی۔ آپ کو یہ خود محسوس ہونے لگے گا۔ زندگی میں ایک برکت محسوس ہو گی ان شاء اللہ تعالی۔ کاموں میں آسانی ہو گی اور سب سے بڑھ کر دل میں خوشی ہو گی۔

کرنا کیا ہے ؟ اللہ تعالیٰ کی تسبیح بیان کرنا ہے۔ کب کب ؟ سورج نکلنے سے پہلے ، غروب ہونے سے پہلے سو سو بار "سبحان اللہ و بحمدہ "لازمی پڑھنے کی کوشش کریں۔

اس کے ساتھ ساتھ کام کرتے ہوئے ، جب دل پریشان ہو ، کوئی بیماری یا کمزوری محسوس ہونے لگے۔ دل تنگ ہو تو سبحان اللہ و بحمدہ پڑھنا شروع کر دیا کریں۔

میری والدہ کی وفات ہو گئی تو والد کے دل کو صبر ہی نہیں آتا تھا۔ پھر انہوں نے یہ تسبیح ہی پڑھنا شروع کی تو اللہ تعالی نے ان کے دل کو سکون دے دیا۔ کتنا آسان نسخہ ہے لیکن فائدے بے شمار ہیں۔

قرآن میں جگہ جگہ اللہ تعالی نے نبی ﷺ کو یہی نسخہ دیا ہے کہ تسبیح پڑھی جائے، تو ہمیں بھی تسبیح کو اپنے دن کی روٹین میں لازمی شامل کرنا ہے۔ مجھے ان کلمات کے ساتھ تسبیح پڑھنا بہت پسند ہے۔ پتہ کون سے ؟

"سبحان الله و بحمده، استغفر الله اتوب اليه "
اس طرح ان کلمات میں تسبیح کے ساتھ استغفار بھی شامل ہو گیا۔ قرآن مجید میں کئی مقامات پر نبی ﷺ کو تسبیح کے ساتھ استغفار کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

اس کے ساتھ نبی ﷺ نے بھی فرمایا ہے کہ جس کا مفہوم ہے " جو استغفار کثرت سے کرتا ہے اللہ تعالی اس کے کاموں میں وہاں وہاں سے آسانی فرماتے ہیں جہاں سے کوئی گمان بھی نہیں کرتا تو پھر کتنا ضروری ہے نا۔

تسبیح اور استغفار ۔ ہمارے جو دن کے اذکار ہوتے ہیں ان میں تسبیح ، درود اور استغفار یہ تین ایسے اذکار ہیں جو لازمی ہمیں کرنے چاہیے۔

یہ سب بہت قیمتی ہیں۔ تو آج اس پیغام کو اپنے لیے ایک خاص پیغام سمجھیے ، یہ اللہ تعالی کے حکم سے آپ تک پہنچا ہے اور تسبیح کرنے کا اپنی زندگی میں شامل کیجیے۔ اللہ تعالی ہر غم دور فرمادے گے۔ خیر اور آسانیاں آئے گی اور صرف یہی نہیں بلکہ جنت میں ہمارے درخت لگے گے ، ہمارا اعمال نامہ وزنی بھی ہو گا اور ہلکا بھی۔ نیکیوں سے وزنی اور گناہوں سے ہلکا۔

جو اللہ تعالی کی پاکی بیان کرتا ہے اللہ تعالی اس کی برائیاں بھی دور فرما دیتے ہیں۔ اللہ تعالی ہم سب کو توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین!

کالم نگار : عائشہ ملک بنت یعقوب
| | |
56