(+92) 319 4080233
کالم نگار

منقول

منقول

پروفائل | تمام کالمز
2026/11/08
موضوعات
جب تمھارا سسٹم ہینگ ہوجائے
کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ ہمارا کمپیوٹر ، لیپ ٹاپ یا سیل فون سُست ہوجاتا ہے۔ ہم کوئی پروگرام، کوئی سوفٹ وئیر چلانا چاہتے ہیں لیکن یہ کام نہیں کر رہا ہوتا۔ ہم کہتے ہیں یہ ہینگ ہوگیا۔ لیکن ہم مایوس تو نہیں ہوتے بلکہ اپنے سسٹم کو ری سٹارٹ کرتے ہیں یعنی بند کرکے دوبارہ چلاتے ہیں۔ کچھ دیرلگتی ہے اور ہمارا کام پھرسے شروع ہو جاتا ہے۔

آپ کیاسمجھتے ہیں کہ انسان کا بنایا نظام یا سوفٹ وئیراگر ہینگ ہوسکتا ہے تو کیا ہم خود اس کیفیت سے نہیں گزرتے..؟؟

شدید غصہ آپ کو ہینگ کرتا ہے۔

شدید مایوسی دکھ نفرت آپ کو ہینگ کرتی ہے۔

بوریت آپ کے سسٹم کو سُست کردیتی ہے۔

تو جیسے آپ اپنے الیکٹرانک سسٹم کو ری سٹارٹ کرتے ہیں۔ بالکل ایسے ہی آپ اپنے آپ کو ری سٹارٹ دیں۔

غصہ ہو تو جگہ چھوڑ دیں۔

مایوسی ہو تو وہ ماحول کچھ دیر کیلئے بدل دیں۔

نفرت میں وجہ نفرت سے توجہ ہٹائیں۔

آپ مسلمان ہیں تو آپ خوش قسمت ہیں۔ آپ توبہ استغفار کریں۔ نماز پڑھیں۔ دوبارہ ایک نئی دعا، ایک نئی کوشش ،ایک نیا ولولہ مانگیں۔ کیونکہ توبہ مومن کا ری سٹارٹ سسٹم ہے۔

مأخَذ

سوشل میڈیا سے انتخاب

کالم نگار : منقول
| | |
5