(+92) 319 4080233
کالم نگار

ترجمانی: طاہر اسلام عسکری

ترجمانی: طاہر اسلام عسکری

پروفائل | تمام کالمز
2026/11/08
موضوعات
علما کی لغزشوں کی اصلاح کا طریق کار
علامہ عبدالرحمٰن بن یحییٰ المعلمی الیمانیؒ (م ۱۳۸٦ھ) رقم طراز ہیں:
کتنے ہی اہلِ علم ایسے ہیں جن سے کسی مسئلے میں لغزش ہو جاتی ہے مگر ان کی علما برادری کے لوگ اس کی زحمت گوارا نہیں کرتے کہ ان کے پاس جائیں، اس مسئلے پر ان سے گفت گو کریں، یا خط کتابت کے ذریعے انھیں اپنی راے سے آگاہ کریں۔ اس کے برعکس زیادہ سے زیادہ جو کچھ کیا جاتا ہے، وہ یہ کہ کسی رسالے یا مجلے میں ان کے خلاف اعتراضات شایع کر دیے جاتے ہیں، ان پر طعن و تشنیع کی جاتی ہے، انھیں جاہل ٹھیرایا جاتا ہے بل کہ بدعتی اور کافر قرار دینے تک نوبت پہنچ جاتی ہے۔

نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ اصلاح کے بجاے معاملہ اور بگڑ جاتا ہے اور مقصود کے بالکل برعکس صورت پیدا ہو جاتی ہے۔

حالاں کہ باہمی ربط و تعلق اور تعاون و اشتراک کی سب سے زیادہ ضرورت خود علماے دین کو ہے، خصوصاً اس زمانے میں، جب الحاد کی وبا پھیل چکی ہے، دینی علوم سے رغبت روز بہ روز کم ہوتی جا رہی ہے بل کہ ان سے بے زاری کی کیفیت عام ہوتی جا رہی ہے اور ہر شخص اپنی ہی راے کو کافی سمجھ کر دوسروں سے بے نیاز ہو بیٹھا ہے..!

مأخَذ

(آثار العلامة المعلمي اليماني، ۱۵ /٤٢٢)

کالم نگار : ترجمانی: طاہر اسلام عسکری
| | |
11