(+92) 319 4080233
کالم نگار

مولاناخلیل الرحمٰن ڈیروی

مولاناخلیل الرحمٰن ڈیروی

پروفائل | تمام کالمز
2026/11/08
موضوعات
اپنے آپ کو ہلکا کیجیے
▪️دوسروں کی ترقی، کامیابی اور برتری تسلیم کرکے!

▪️اپنی غلطیوں کا اعتراف کرکے!

▪️اپنے گناہوں کی معافی مانگ کر !

▪️دوسروں کی غلطیوں اور خطاؤں کو معاف کرکے، درگزر کرکے!

▪️دوسروں کا عذر قبول کرکے!

▪️اپنی امیدوں اور خواہشات کو محدود کرکے!

▪️دوسروں سے توقعات ختم یا محدود کرکے!

▪️نام ونمود اور دکھلاوے کی فکر ترک کرکے!

▪️بے جا ضد ترک کرکے!

▪️اپنی رائے پر بلاوجہ اصرار ترک کرکے!

▪️غیر ضروری تجسس اور ٹوہ سے اجتناب کرکے!

▪️ دوسروں کی زندگی میں بے جا مداخلت نہ کرکے!

▪️ ناقابلِ توجہ باتوں کو نظر انداز کرکے!

▪️ ناکامیوں، بے وفائیوں، پریشانیوں اور دیگر ناموافق حالات کو شدت سے محسوس نہ کرکے!

▪️حاصل نعمتوں کا شکر ادا کرکے!

▪️آزمائشوں پر صبر کرکے!

▪️ جھگڑوں اور تنازعات سے دور رہ کر !

▪️اپنے رب کو یاد کرکے اور آخرت کی فکر میں مگن ہو کر !

یوں آپ کی زندگی بوجھل نہ رہے گی، بلکہ ہلکی پھلکی رہے گی!

کالم نگار : مولاناخلیل الرحمٰن ڈیروی
| | |
18