(+92) 319 4080233
کالم نگار

عبدالرحمن السعیدي

عبدالرحمن السعیدي

پروفائل | تمام کالمز
2026/11/08
موضوعات
نافرمان اولاد
حسن بصری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ:جب تو بچے میں نافرمانی دیکھے تو اپنے رب کی طرف رجوع/ توبہ کر۔ یہ تیرا کیا دھرا ہی تیرے سامنے ہے۔

* مالک بن دینا رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ:جب اللہ کسی سے ناراض ھوتا ہے تو اسکی اولاد کو ہی اسکا نافرمان بنا دیتا ہے۔ پس اپنے رب کی طرف رجوع کر اور اس کو راضی کر (تو تیری اولاد بھی تیری فرمانبردار ھو جائے گی۔) [العقوبات/ لابن أبي الدنيا (٦٥) (٧٤)]

* بعض سلف کے متعلق آتا ہے کہ وہ کہتے ہیں:جب میں اپنے رب کی نافرمانی کرتا ھوں تو اسکا اثر اپنے عبید، گھوڑے، بیوی، غلام میں پاتا ھوں۔ کہ وہ میرے نافرمان ھو جاتے ہیں۔ (بعض نے اسکو فضیل بن عیاض کی طرف منسوب کیا ہے)

* امام ابن رجب رحمہ اللہ اس پر تعلیقا ًکہتے ہیں کہ:یعنی اس کا خادم اس کے ساتھ ناروا سلوک کرنے لگتا ہے اور اس کی بات نہیں مانتا، اور اس کا گدھا بھی اس کے قابو میں نہیں رہتا، بلکہ سواری کے لیے اس کے موافق نہیں ہوتا۔پس تمام تر بھلائی اللہ رب العزت کی اطاعت اور اس کی طرف متوجہ ہونے میں پنہا ہیں، اور تمام تر برائی اللہ کی نافرمانی اور اس سے منہ موڑنے میں ہے۔

مأخَذ

التفسير لابن رجب ١٧٩/١

کالم نگار : عبدالرحمن السعیدي
| | |
63