(+92) 319 4080233
کالم نگار

ارسال کنندہ:مفتی وزیرگل،ڈائریکٹربزم علم وعرفان

ارسال کنندہ:مفتی وزیرگل،ڈائریکٹربزم علم وعرفان

پروفائل | تمام کالمز
2026/11/08
موضوعات
غالب رہیے، مغلوب نہیں
یہ غالبا سن اسّی یا اکیاسی کی بات ہے کہ ایک دفعہ کچھ معاملات کے زیرِ اثر میں جامعہ فاروقیہ کے دفتر پہنچا تو ہمارے استاذ رئیس المحدّثین حضرت مولانا سلیم اللہ خان صاحب رحمہ اللہ تشریف فرما تھے، ان کے سامنے سارے احوال اور معاملات رکھے تو حضرت رحمہ اللہ نے ایک جملے میں مسئلہ حل کردیا، یعنی چُٹکیوں میں الجھن کی سلجھن بتلا دی، فرمایا:"آدمی کو غالب علی الاحوال ہونا چاہیے، مغلوب عن الاحوال نہیں ہونا چاہیے۔"

یعنی انسان کو حالات، معاملات اور درپیش مشکلات پر ہمیشہ غالب رہنا چاہیے، ان کے سامنے کسی طور مغلوب نہیں ہونا چاہیے، اگر انسان اس اعصاب کی جنگ میں غالب رہ گیا تو کامیاب اور اگر خدانخواستہ مغلوب ہوگیا تو مغلوب سے مغلوب تر ہوتا جائے گا۔ آج کے زمانہ میں اس کُلّیہ کا انطباق یوں بھی کیا جاسکتا ہے کہ:"انسان کو غالب علی الشہوات ہونا چاہیے، مغلوب عن الشہوات نہیں ہونا چاہیے۔"

یعنی انسان اپنی خواہشاتِ نفسانی پر ہمیشہ غالب رہے اور اپنے نفس کی لگام کو مستقل تھامے رکھے اور اس نفس کو ایسے قابو میں رکھے جیسے کسی جانور کو رکھتا ہے۔ اگر شہوات پر غالب رہیں گے تو گویا ہر شے پر ہم غالب ہیں، اگر شہوات کے آگے ہتھیار ڈال دیا اور مغلوب ہوگئے تو گویا ہر ایک شے کے آگے مغلوب ہوگئے۔

حضرت رئیس المحدّثین رحمہ اللہ کا بتایا گیا اصول ہر انسان اپنے اپنے حالات پر منطبق کرکے رہنمائی حاصل کرسکتا ہے۔

مأخَذ

ازافادات: شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد یوسف افشانی صاحب دامت برکاتہم العالیہ

کالم نگار : ارسال کنندہ:مفتی وزیرگل،ڈائریکٹربزم علم وعرفان
| | |
54