(+92) 319 4080233
کالم نگار

انتخاب:مولاناکرام الحق غازی

انتخاب:مولاناکرام الحق غازی

پروفائل | تمام کالمز
2026/11/08
موضوعات
ناروے میں تاریخ رقم، مندر مسجد میں تبدیل
ناروے میں تاریخ رقم، مندر مسجد میں تبدیل، مفتی تقی عثمانی کے ہاتھوں نئی مسجد کا افتتاح
ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں بدھ مت مندر کو مسجد میں تبدیل کرکے باضابطہ طور پر افتتاح کردیا گیا۔ نئی مسجد کو انٹرنیشنل اسلامک سینٹر اور جامع مسجد کے نام سے متعارف کرایا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک پروقار تقریب میں معروف اسلامی اسکالر شیخ الاسلام مفتی اعظم پاکستان حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی نے مسجد کا افتتاح کیا۔

اس موقع پرشیخ الاسلام مفتی اعظم پاکستان حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی نے مسجد میں دو رکعت نفل نماز ادا کی، جبکہ شرکا اور مقامی افراد سے مختصر انگریزی خطاب بھی کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے اسلام کے امن و سلامتی کے پیغام کو عام کرنے اور باہمی احترام و ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا۔

تقریب کے اختتام پر امت مسلمہ اور پوری انسانیت کے لیے امن، خیر و برکت اور بھلائی کی خصوصی دعا کی گئی۔

رپورٹس کے مطابق یہ یورپ میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ قرار دیا جا رہا ہے کہ ایک سابق بدھ مت عبادت گاہ کو مکمل مسجد میں تبدیل کیا گیا ہو۔

کالم نگار : انتخاب:مولاناکرام الحق غازی
| | |
55