(+92) 319 4080233
کالم نگار

-ایک قاری کاانتخاب

-ایک قاری کاانتخاب

پروفائل | تمام کالمز
2026/11/08
موضوعات
امیدصرف اللہ سے لگائیے
جب ہم کسی کی مشکل وقت میں مدد کرتے ہیں تو کبھی نہ کبھی دل میں یہ خیال ضرور آتا ہے کہ کل کو جب ہمیں ضرورت ہوگی تو شاید وہ شخص بھی ہماری مدد کرے گا۔ اور جب ایسا نہیں ہوتا تو ہمیں دکھ ہوتا ہے۔ کبھی دل میں شکایت پیدا ہوتی ہے اور کبھی رشتوں میں دوریاں آنا شروع ہو جاتی ہیں۔

لیکن کیا ہم نے کبھی سوچا ہے کہ جب ہم کسی کی مدد کے بدلے کی امید اسی انسان سے لگاتے ہیں تو کہیں نہ کہیں ہم اپنی نیکی کا بدلہ اللّٰہ کے بجائے انسان سے مانگنے لگتے ہیں۔

اگر ہم نے کسی کی مدد اللّٰہ کی رضا کے لیے کی ہے تو پھر یہ ضروری نہیں کہ اس کا بدلہ ہمیں اسی انسان سے ملے۔ اللّٰہ کسی اور کے ذریعے، کسی اور وقت، کسی اور صورت میں ہمارے لیے آسانی پیدا کر سکتا ہے۔

اس لیے نیکی کرتے وقت دل میں یہ یقین رکھیں کہ ہمارا اجر اللّٰہ کے پاس ہے۔ ہمیں یہ طے نہیں کرنا کہ ہماری نیکی کا بدلہ ہمیں کب، کیسے اور کس کے ذریعے ملے گا۔ دل کو سکون تب ملتا ہے جب ہم نیکی تو اللّٰہ کی رضا کے لیے کرتے ہیں، مگر اس کے بدلے کی امید کسی انسان سے نہیں رکھتے۔

اللّٰہ ہماری نیکیوں میں اخلاص عطا فرمائے، دوسروں سے بے جا امیدیں لگانے سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے اور ایسا سکون دے جو لوگوں کے رویّوں کا محتاج نہ ہو۔ آمین
مأخَذ

سوشل میڈیا سے انتخاب

کالم نگار : -ایک قاری کاانتخاب
| | |
82