(+92) 319 4080233
کالم نگار

نبیلہ ہارون کوثر

نبیلہ ہارون کوثر

پروفائل | تمام کالمز
2026/09/05
موضوعات
اگر آپ کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو
کامیاب لوگوں کی صحبت میں بیٹھنا شروع کریں:
اگر کامیاب لوگوں کی محفل نہیں مل رہی تو ان لوگوں کو تلاش کریں جو کامیاب ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایسے لوگ جن کا کوئی مقصد ہے، جو کوئی ہنر سیکھ رہے ہیں، اپنا کام بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، نئی چیزیں سیکھتے ہیں، کورسز کرتے ہیں، کاروبار کے نئے طریقے سوچتے ہیں یا بس یہ سوچتے رہتے ہیں کہ "یار، مجھے اپنی زندگی میں کچھ بہتر کرنا ہے۔"

مثلاً ایک خاتون میک اَپ کا کام سیکھ رہی ہیں اور ان کا خواب ہے کہ ایک دن ان کا شمار اپنے شہر کی بہترین میک اَپ آرٹسٹس میں ہو۔ لیکن اتنے پیسے نہیں کہ کسی ٹاپ آرٹسٹ کو بھاری فیس دے کر اس کے ساتھ کام سیکھ سکیں۔ تو کیا کریں؟ گھر بیٹھ کر یہ سوچتی رہیں کہ میرے پاس وسائل نہیں ہیں؟ نہیں! اپنے شہر میں ایسی لڑکیوں کو تلاش کریں جو اسی کام میں آگے بڑھ رہی ہیں۔ ان کے ساتھ اٹھیں بیٹھیں، ایک دوسرے کا کام دیکھیں، نئی تکنیکیں سیکھیں، پروڈکٹس کے بارے میں بات کریں، ایک دوسرے کو مشورے دیں۔ ممکن ہے وہ بھی ابھی بہت بڑی آرٹسٹ نہ ہوں، لیکن اگر وہ آپ سے آگے سیکھ رہی ہیں تو آپ ان سے بہت کچھ سیکھ سکتی ہیں۔

اسی طرح اگر کوئی بچہ coding سیکھنا چاہتا ہے لیکن ایک چھوٹے شہر میں رہتا ہے جہاں آس پاس کوئی programmer نہیں تو اسے یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ "یہاں تو coding کا ماحول ہی نہیں ہے۔" آج دنیا اتنی بڑی بھی نہیں رہی۔ آن لائن ایسے لوگوں کو تلاش کریں جو coding سیکھ رہے ہیں، projects بنا رہے ہیں، programming پر بات کرتے ہیں۔ ان کے ساتھ رابطہ کریں، سوال کریں، اپنا کام دکھائیں، ان سے سیکھیں۔ آپ کے اردگرد کا شہر چھوٹا ہو سکتا ہے، لیکن آپ کا learning circle چھوٹا ہونا ضروری نہیں۔

اگر کوئی خاتون Daraz پر اپنا store چلا رہی ہیں تو وہ ایسے لوگوں کو تلاش کریں جو خود online selling کر رہے ہیں۔ ایک دوسرے سے پوچھیں: تمہاری کون سی product چلی؟ کس چیز میں نقصان ہوا؟ کس طرح کی تصویر زیادہ اچھی رہی؟ customer کیسے handle کیا؟ کیا نیا try کیا؟ یعنی ایسی گفتگو کریں جس کے بعد آپ کے پاس اگلے دن آزمانے کے لیے کوئی نیا idea ہو۔ اور ایک بات یاد رکھیں، صحبت کا مطلب صرف کسی امیر یا مشہور شخص کے ساتھ بیٹھنا نہیں ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ آپ کے اردگرد کے لوگ کس چیز کے بارے میں سوچتے اور بات کرتے ہیں۔ اگر ہر وقت گفتگو دوسروں کی زندگی، شکایتوں اور مسائل پر ہے تو آپ کا ذہن بھی وہیں پھنسا رہے گا۔ لیکن اگر آپ کے اردگرد لوگ اپنے کام، skills، business، پڑھائی، career اور مستقبل کی بات کرتے ہیں تو آپ کے اندر بھی آگے بڑھنے کی خواہش پیدا ہوگی۔

اس لیے اگر آج آپ کسی بڑے کامیاب شخص تک نہیں پہنچ سکتیں تو کوئی مسئلہ نہیں۔ اپنے جیسے ایسے پانچ لوگ تلاش کریں جو کچھ سیکھ رہے ہیں، کچھ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں اور اپنی زندگی بہتر کرنے کے لیے سنجیدہ ہیں۔ شاید وہ بھی ابھی منزل پر نہ پہنچے ہوں، لیکن وہ آپ کے ساتھ منزل کی طرف چل رہے ہوں گے۔

اور کبھی کبھی زندگی بدلنے کے لیے کسی بہت بڑے آدمی کی دوستی نہیں چاہیے ہوتی۔ صرف چند ایسے لوگ چاہیے ہوتے ہیں جن کے ساتھ بیٹھ کر آپ گھر واپس آئیں تو آپ کے ذہن میں یہ خیال آئے: "یار! مجھے بھی کچھ کرنا چاہیے۔"

بس… ایسی صحبت تلاش کریں۔ شاید آپ کی کامیابی کا سفر وہیں سے شروع ہو جائے۔

کالم نگار : نبیلہ ہارون کوثر
| | |
63