نوفل ربانی
نون لیگ صرف عوام کا خون نہیں پیتی یہ وہ ظالم گدھ ہے جو زرعی خطے پنجاب کو بنجر کرکے آٹا تک غریب کے منہ سے چھینتی ہے اس ٹولے کے پیش نظر عوام نہیں بلکہ ہائبرڈ والوں کے مفادات ہیں اپنے اقتدار کی طوالت ہے عوام کی فکر اس لئے نہیں کہ عوام نے انکو منتخب ہی نہیں کیا یہ ہائبرڈ والوں کی طرف سے تعینات ہیں ۔پنجاب سے 45لاکھ ٹن گندم غائب ہے آزاد ذرائع اسے چوری کہتے ہیں لیکن حکومت اسے خریداری کی کمی بتا رہی ہے ۔چوری ہو یا خریداری کی کمی ہر دو صورت میں نااہلی نالائقی نون لیگ کی ہی ہے ۔کسان سے گندم وقت پر نا خرید کر ایک تو کسان کو نقصان پہنچایا گیا کسان چیخ رہا تھا لیکن بی بی مریم ٹک ٹاک میں مصروف تھیں۔
پنجاب، جو کبھی اپنی بلکہ دیگر صوبوں کی غذائی ضروریات پوری کرنے والا سب سے بڑا گندم پیداواری والا صوبہ تھا، آج اسے گندم باہر سے کیوں منگوانی پڑ رہی ہے ؟ کیا یہ زرعی منصوبہ بندی کی ناکامی نہیں؟ بلکہ تباہی ہے۔ اگر واقعی گندم چوری نہیں ہوئی تو حکومت تمام اسٹاک، خریداری اور ذخائر کا مکمل آڈٹ عوام کے سامنے کیوں نہیں لاتی؟اگر یہ خریداری نا کرنے کی وجہ سے ہوا ہے تو بھی سوال ہے کہ گندم کی خریداری کا ہدف پورا کیوں نہ ہو سکا، جبکہ کسان مسلسل نقصان کی شکایت کرتے رہے؟
بی بی مریم پیسے کمانے کے لئے ٹریفک کے بھاری بھر کم چالان فیسوں کی خاطر جدید کیمروں کی تنصیب اور سسٹم لگا ستی ہے تو حکومت کے پاس گندم کی نقل و حمل، ذخیرہ اور فروخت کا جدید ڈیجیٹل ٹریکنگ سسٹم کیوں موجود نہیں؟کسان سے کم نرخ پر گندم خریدی گئی، لیکن بعد میں آٹے اور گندم کی قیمتوں میں استحکام کیوں نہ آسکا۔؟
خریداری کا ہدف مکمل نہ کرنے کے پیچھے کہیں درآمدات میں کمیشن خوری مال بنانے کی بدنیتی بھی شامل ہوسکتی ہے۔
ظالم لوگ ملک کو تباہ کرکے دم لیں گے ہائبرڈ نظام مکمل طور پر کرپٹ اور بد دیانت ہے اس لئے قصور جلسے کی آڑ میں پروپگنڈا کرکے عوام کی توجہات اپنی کرپشن سے ہٹانا چاہتے ہیں ۔