(+92) 319 4080233
کالم نگار

مولاناامام الحق ندوی،بھارت

مولاناامام الحق ندوی،بھارت

پروفائل | تمام کالمز
2026/08/15
موضوعات
منبر کوکمزور نہ ہونے دیجیے
تھا جنہیں حقِ امامت، وہ تو گوشوں میں گئے
اب مصلّے پر وہ بیٹھے ہیں جنہیں وضو کا ہوش نہیں
آج امتِ مسلمہ کا زوال صرف بیرونی سازشوں کا نتیجہ نہیں، بلکہ ہماری اپنی بے حسی اور ترجیحات کی خرابی بھی اس کی ایک بڑی وجہ ہے۔

ہم مساجد کی شاندار عمارتوں، بلند و بالا میناروں اور خوبصورت گنبدوں پر لاکھوں بلکہ کروڑوں روپے خرچ کر دیتے ہیں، مگر انہی مساجد کی اصل روح، یعنی ائمہ کرام، خطباء اور علماء کے لیے باعزت روزگار کا انتظام نہیں کر پاتے۔

نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ باصلاحیت، دیندار اور جید علماء معاشی تنگی کے باعث تدریس، امامت یا دینی خدمت چھوڑنے پر مجبور ہو جاتے ہیں، اور پھر منبر و محراب ایسے لوگوں کے ہاتھ میں چلے جاتے ہیں جن کے پاس نہ مطلوبہ علم ہوتا ہے، نہ صحیح تجوید، نہ فقہی بصیرت اور نہ ہی دینی رہنمائی کی اہلیت۔

یاد رکھیے! اگر منبر کمزور ہوگا تو معاشرہ بھی کمزور ہوگا، کیونکہ قوموں کی فکری اور اخلاقی تعمیر منبر و محراب ہی سے ہوتی ہے۔

آئیے! صرف مسجدوں کی دیواریں نہیں، بلکہ ان کے نگہبانوں کو بھی مضبوط کریں۔ ائمہ کرام کو عزت، مناسب تنخواہ، معاشی تحفظ اور سماجی وقار دینا پوری امت کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

اگر ہم نے آج اس جانب توجہ نہ دی، تو آنے والی نسلوں کے دین، عقیدے اور اخلاق کی حفاظت کرنا مشکل ہو جائے گا۔

خدارا جاگیے!
ائمہ کرام کی قدر کیجیے، ان کا ہاتھ تھامیے، اور انہیں وہ مقام دیجیے جس کے وہ حقیقی حق دار ہیں۔ یہی ہمارے دین، ہماری مساجد اور ہماری نسلوں کے مستقبل کی حفاظت کا راستہ ہے۔

کالم نگار : مولاناامام الحق ندوی،بھارت
| | |
45     1