(+92) 319 4080233
کالم نگار

نقطہ نظر/فیض اللہ خان

نقطہ نظر/فیض اللہ خان

پروفائل | تمام کالمز
2026/08/15
موضوعات
ہندوستان کی جین زی اوردیوانے کا خواب
ہندوستان کی جین زی کو وہ دیکھنا ہی نہیں پڑا جس کا سامنا پاکستان کی جین زی نے کیا.آپک و کیا لگتا ھیکہ نوجوانوں کو گرفتار کرکے جانے والی پولیس وین کے آگے لڑکی اعتماد کیساتھ کیوں کھڑی تھی؟ کیونکہ ایک طویل جمہوری تاریخ رکھنے والے ملک کے طور پہ اسے یقین تھا کہ وین کا ڈرائیور اس پہ گاڑی نہیں چڑھائے گا اور اسکا یقین درست ثابت ہوا،ان پہ جو بھی تشدد ہوا وہ دنیا بھر میں رائج ہے یعنی لاٹھی چارج اشک آور گیس کے گولوں کی برسات وغیرہ، انکے کھانے پینے کی سہولے کھلی تھی ملک اور بیرون ملک سے لوگ آن لائن کھانے اور دیگر اشیاء بجھوا رہے تھے ، رستوں میں کنٹینر نہیں تھے دوران احتجاج پولیس انکے گھروں پہ گئی نہ ہی پیارے اٹھائے و دھمکائے گئے، بینک اکاؤنٹ سیز ہوئے نہ ہی انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات قائم ہوئے ۔

پاکستان اور ہندوستانی سیاست کے مزاج میں بڑا فرق طاقت کے استعمال کا ہے ہاں دونوں ممالک میں جہاں بندوق اٹھی یا آزادی کی کسی نے بات کی تو وہاں دونوں کا سلوک یکساں رہا بلکہ دنیا کا ہر ممالک اسکا جواب وحشیانہ طاقت کے استعمال سے دیتا ہے ۔

باقی مودی سرکار کے فاشسٹ رویے، ہندو توا کا فلسفہ اور اقلیتوں کے گرد کسا مضبوط شکنجہ الگ پہلو ہے اور اس کے نتیجے میں موب لنچنگ کے واقعات بھی ہوتے رہے ہیں ، جس کی کوئی صفائی نہیں ہے سراسر ظلم ہے ۔

ہندوستان بنگلہ دیش اور نیپال میں نوجوانوں کی تحریک نے کامیابی حاصل کی اور اس میں بنگلہ دیشی نوجوانوں نے اپنے خون سے تحریک کو کامیاب کیا پاکستان میں نوجوان نکلے ضرور مگر یہاں جزوی کامیابی ملی، البتہ خطے کے نوجوانوں کی کامیابی ایک دوسرے کے لئیے موٹی ویشن ہے اور کیا ہی اچھا ہو کہ ہمارے ریجن کے نوجوانوں میں کوئی ربط بنے اور مشترکہ نکات پہ پرانے سیاستدانوں اور اسٹیبلشمنٹ کی روایتی سوچ کے برعکس خطے کی بہتری کیلئے یکساں پلیٹ فارم پہ متفق ہوں تاکہ سینتالیس میں پھنسے قدم آگے بڑھ و نکل سکیں اور ان مشترکہ نکات پہ تبھی بات ہوسکتی ہے کہ جب مذھب و وطنیت کو ایک طرف رکھ کر فوری اور حقیقی مسائل پہ نوجوان متحد ہوں بات کریں راستہ نکالیں اور اختلافی مسائل پہ بعد میں بات کریں کیونکہ نوجوان کم و بیش ایک جیسا سوچتے ہیں سوشل میڈیا نے سب کو پلیٹ فارم بھی دیا ہے اور ایک دوسرے سے آگاہی بھی... دیوانے کا خواب ہے کیا پتہ نوجوان خطے کے بوڑھوں کی نفرت آمیز اور کنٹرول والی سیاست سے پورے خطے کو ہی نکال دیں!

مأخَذ

کالم نگار کی رائے سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

کالم نگار : نقطہ نظر/فیض اللہ خان
| | |
87     2