(+92) 319 4080233
کالم نگار

عابدمحمودعزام

عابدمحمودعزام

پروفائل | تمام کالمز
2026/07/26
موضوعات
سندھ ترقی کررہا ہے
یہ سندھ کے عوام کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں ایسے نیک دل، عوام دوست اور جدید سوچ رکھنے والے حکمران میسر ہیں، جنہوں نے دنیا کی جدید ترین سہولت ان کے دروازے تک پہنچا دی ہے۔ اب سندھ کے عوام فخر سے سر بلند کرکے دنیا کو بتا سکیں گے کہ ہمارے پاس بھی جدید ترین سائیکل ایمبولینس سروس موجود ہے۔ سندھ ایمرجنسی ریسکیو سروس (SIEHS-1122) کے تحت کراچی میں پہلی بائیسکل ایمبولینس سروس شروع کردی گئی ہے، جس کا افتتاح میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے خود سائیکل چلا کر کیا۔

اب کراچی میں اگر کسی شہری کو ہنگامی طبی امداد کی ضرورت پڑی تو سب سے پہلے سائیکل ایمبولینس پہنچے گی۔ مریض کو ابتدائی طبی امداد دی جائے گی، آکسیجن لگائی جائے گی، شوگر چیک کی جائے گی، نیبولائزر چلایا جائے گا اور اگر مریض میں اتنی ہمت باقی رہی کہ وہ اس پورے تجربے کے بعد بھی زندہ ہو تو اسے بڑی ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا جائے گا۔ البتہ یہ طے ہونا باقی ہے کہ اگر مریض کو فوری طور پر اسپتال منتقل کرنا ضروری ہو تو اسے سائیکل ایمبولینس پر بٹھایا کہاں جائے گا؟ ہینڈل پر؟ کیریئر پر؟ یا پھر مریض کو سائیکل کے ساتھ ساتھ دوڑایا جائے گا؟ اور اگر مریض کی حالت اتنی خراب ہو کہ وہ بیٹھنے کے قابل بھی نہ ہو تو پھر کیا ہوگا؟ شاید اگلے مرحلے میں سائیکل ایمبولینس کے ساتھ ایک ریڑھی، ایک چارپائی اور مریض کو اٹھانے کے لیے چار رضاکار بھی فراہم کیے جائیں گے۔

کالم نگار : عابدمحمودعزام
| | |
17