(+92) 319 4080233
کالم نگار

عبداللہ حسین،شریک کلیہ ابلاغ عامہ،جامعہ بنوریہ عالمیہ

عبداللہ حسین،شریک کلیہ ابلاغ عامہ،جامعہ بنوریہ عالمیہ

پروفائل | تمام کالمز
2026/07/06
موضوعات
ہماری زندگی پر سوشل میڈیا کا اثر!
اگر آج سے کئ سال پہلے کا تصور کیا جاۓ تو اس وقت سوشل میڈیا کا وجود ہی نہیں تھا۔ اس وقت لوگ قصے سنتے اور سنانے کا ذوق و شوق رکھتے تھے ۔ زیادہ تر وقت کتابوں کا مطالعہ کرنے میں صرف کرتے تھے یا پھر کھیلوں کی سرگرمیوں ( ٹورنامنٹس) کا حصہ بنتے تھے ۔ سب لوگ مل جھل کر خوشی غم بانٹ تے تھے۔ دور دراز مقیم رہنے والے عزیز و اقارب کی خیریت دریافت کرنے کے لے خط و کتابت کے ذریعے سے رابطے کئے جاتے تھے اور مدتوں بعد خط و کتابت کے وسیلے سے جوابات بھی موصول ہوجاتے تھے ۔
گردش دوراں:
بحر حال! گاہے بگاہے وقت کا پہیہ گھومنے لگا۔ آخر کار ٹیلی فون ایجاد ہوا، 1930ء میں ریڈیو نے جنم لیا، پھر بٹنوں والا فون منظر عام پر آیا، اس کے بعد سمارٹ فون اور انٹرنیٹ کی فراوانی وجود میں آئی اس طرح سوشل میڈیا نے آہستہ آہستہ زمین پر اپنے قدم جمالئے۔ سوشل میڈیا دن بدن اپنی ٹیکنالوجی کے مطابق ٹولز پیش کرتا گیا اور صارفین سوشل میڈیا کی رنگا رنگی کی طرف کھینچتے چلے گۓ۔ آج دنیا بھر میں سوشل میڈیا نے اپنا پہیہ جمالیا ہے ۔ سوشل میڈیا کے مثبت استعمال سے جہاں صارفین کو متعدد فوائد حاصل ہوے وہیں منفی استعمال سے انسانیت کی اخلاقی سماجی کرب میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔
سوشل میڈیا کے منفی پہلو:
سوشل میڈیا کی وجہ سے آج کل انسان ایک کمرے تک محدود ہو کر رہ گیا ہے۔ سوشل میڈیا کی وجہ سے لوگ باہر کی تفریحات کو انجوائے نہیں کر پاتے۔ سوشل میڈیا کی وجہ سے ایک انسان اپنے آپ کو وقت نہیں دے پاتا تو اپنی فیملی کو وقت دینا تو بہت دور کی بات ہے ۔ سوشل میڈیا نے کھیلوں کی سرگرمیوں کو بھی سمارٹ فون تک محدود کر رکھا ہے ۔آج نوجوان نسل کھیلوں کی سرگرمیوں سے بھی محروم ہیں۔ سوشل میڈیا ہر روز دنیا کو ایک نئے آرٹ سے متعارف کروا رہی ہے اور یہ دنیا اس آرٹ کے پیچھے بھاگ رہی ہے۔ جس سے نہ اپنی صحت کی تندرستگی کا خیال رہتا ہے نہ کسی سے خوش اسلوبی سے گفتہ و شنید کا خیال رکھا جاسکتا۔
سوشل میڈیا کے مثبت پہلو:
سوشل میڈیا کے ذریعے بہت سے معلومات ہمیں بآسانی میسر ہیں آج اگر ہم انہی معلومات کا موازنہ دور قدیم سے کریں تو اس وقت کسی بھی چیز کی معلومات فراہم کرنے میں دقت پیش آتی تھے رابطے قائم کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ لیکن آج سوشل میڈیا کے ذریعے کوسوں دور بیٹھے اپنے عزیز اقارب سے مختلف ایپس کے ذریعے بآسانی رابطہ قائم ہوسکتا ہے ملکی ،سیاسی، معاشرتی ہر صورتحال سے بآسانی سوشل میڈیا کے وسیلے سے معلوم کی باخبر رہ سکتے ہیں۔ خیر! بات اسی بحث پر آتی ہے کہ آپ سوشل میڈیا کو کس نظر سے استعمال میں لارہیں ۔منفی یا مثبت سوشل میڈیا انسان کے لے سود مند بھی ثابت ہوسکتی ہے نقصاندہ بھی ثابت ہوسکتی ہے۔

کالم نگار : عبداللہ حسین،شریک کلیہ ابلاغ عامہ،جامعہ بنوریہ عالمیہ
| | |
5154     1