(+92) 319 4080233
کالم نگار

عبد الشکور مدد والا کراچی

عبد الشکور مدد والا کراچی

پروفائل | تمام کالمز
2026/07/06
موضوعات
شاید کہ اتر جائے ترے دل میں میری بات
مدارسِ دینیہ، اسلام کی تعلیم و تربیت کا ایک اہم مرکز ہیں۔ یہاں سے نکلنے والے فضلاء، امت مسلمہ کی رہنمائی کا فریضہ سر انجام دیتے ہیں موجودہ حالات کا تقاضہ ہے کہ آپ دینی علوم تک محدود نہ رہیں بلکہ عصری علوم کو بھی حاصل کریں۔ اس سے آپ معاشرے کے مسائل کو بہتر طور پر سمجھ سکیں گے اور اس میں اپنا کردار ادا کر سکیں گے۔ تاہم علم دین میں مہارت تامہ بھی جز لاینفک ہے۔ قرآن وحدیث کی گہرائی میں جائیں اور ان کی صحیح تعبیر و تفسیر پر عبور حاصل کرکے لوگوں کو صحیح اسلامی تعلیمات دیں اور امامت الناس کے منصب جلیلہ کا حق ادا کریں۔ صرف اپنے ملک کے مسائل ہی نہیں بلکہ عالمی سطح پر مسلمانوں کو درپیش مسائل پر بھی غور کریں۔ اس سے آپ عالمی سطح پر مسلمانوں کی خدمت میں اپنا کردار بخوبی ادا کر سکیں گے۔ نئی ٹیکنالوجی سے آگاہ رہیں اور اس کا مثبت استعمال کریں۔ اس سے آپ لوگوں تک اپنی بات کو بہتر طریقے سے پہنچا سکیں گے۔اس کے علاوہ یہ بات بھی ذہن نشین رہے کہ صرف علم حاصل کرنا کافی نہیں بلکہ ایک اچھا اخلاق اور کردار بھی رکھنا ضروری ہے۔ اس سے آپ لوگوں کے لیے ایک اچھا نمونہ بن سکیں گے۔مختلف طبقات کے لوگوں سے برابری کی سطح پر تعلقات قائم کریں اور ان کی مشکلات کو سمجھنے کی کوشش کریں۔ اس سے آپ ان کی مدد کر سکیں گے اور انہیں اسلام کی طرف دعوت دے سکیں گے۔اسلامی موضوعات پر تحقیق کریں اور نئی کتابیں لکھیں۔ اس سے آپ اسلامی علوم کو فروغ دے سکیں گے۔وقت کی قدر کریں اور اسے ضائع نہ کریں۔ اس سے آپ زیادہ سے زیادہ کام کر سکیں گے۔ اللہ تعالیٰ سے مدد و توفیق طلب کریں اور عبادت میں انہماک جاری رکھیں۔ اس سے آپ کی زندگی میں برکت ہوگی اور آپ اپنا کام زیادہ بہتر طریقہ پر کرسکیں گے ارباب مدارس دینیہ سے بھی دست بستہ عرض ہے کہ پنے فضلاء کو کسی ایک فن اور زبان کا ماھر ضرور بنائیں جس ملک کی زبان کا وہ ماھر ھو اس فاضل کی اس ملک میں اپنے ادارے کی طرف سے تشکیل کردیں تمام اخراجات کاغذات، ویزہ پروسیس،اس ملک کے متعلقین اور ریاست سے رابطہ ادارہ خود کرے۔ ہر سال اپنے قابل ترین فضلاء میں سے صرف دو فضلاء کا دو ملک دو زبانوں کا انتخاب کریں دنیاء عالم پر 250 ملک کے قریب ہیں آپکے ادارے سے دو فاضل ھر ملک میں داعی قرآن مجید بن کر جائیں گے گویا کہ یہ فاضل آپکے ادارے کے سفیر اور اسلام کے داعی بن کر اس ملک میں جائیں انکی قومی زبان میں جا کر صحیح قرآن مجید اور حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت پیغام کو پھیلائیں گے ۔ اس عمل سے مندرجہ ذیل فوائد یقینی ہیں: 1- دنیاء عالم میں دعوت اسلام عام ھوگی۔ 2- فاضل کی معیشت بہترین ھوگی۔ 3- ادارے کو بھرپور سپورٹ ھوگی۔ 4- دنیا سے بتدریج الحاد کا خاتمہ ھوگا۔ 5- منکرین قرآن مجید منکرین حدیث منکرین ختم نبوت منکرین اسلام اپنے عزائم میں ناکام ھونگے۔ 7- پاکستان کی عزت و عظمت شرافت و سلامتی میں اضافہ ھوگا۔

کالم نگار : عبد الشکور مدد والا کراچی
| | |
423